اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی تصدیق کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی تصدیق کر دی ہے۔
شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج تھا۔
اسلام آباد، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی تصدیق کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔