لاہور (سب نیوز)بھارت کی جیلوں سے رہا ہونے والے اٹھارہ پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی حکام کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو پنجاب رینجرز کے حوالے کیا گیا۔
بھارتی حکومت نے سزائیں مکمل کرنے والے اٹھارہ پاکستانیوں کورہا کیا ہے جن میں بارہ سول قیدی جبکہ چھ ماہی گیرشامل ہیں۔ پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوئے تو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔گزشتہ چار ماہ کے دوران پاکستان نے چارسو بھارتی قیدیوں جن میں زیادہ تعداد ماہی گیروں کی تھی کورہا کیا جبکہ بھارت نے مئی دوہزارتیئس میں بائیس پاکستانیوں اورآج مزید اٹھارہ پاکستانیوں کو رہا کیا ہے۔
بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے 18پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔