Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانوزیراعظم کا ایم ڈی آئی ایم ایف سے ٹیلی فونک رابطہ،قرض معاہدے پر اظہار تشکر

وزیراعظم کا ایم ڈی آئی ایم ایف سے ٹیلی فونک رابطہ،قرض معاہدے پر اظہار تشکر

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قرض معاہدہ منظور ہونے پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے اظہار تشکر کیا ہے۔ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کی، وزیر اعظم نے 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ بائی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
یاد رہے کہ قرض معاہدہ منظور ہونے کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)کرسٹالینا جارجیوا نے کہا تھا کہ پاکستان کو اس پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا، ماضی میں قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا تھا کہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام پاکستان کے لیے میکرو اکنامک استحکام لانے کا موقع ہے، انہوں نے بجلی کی قیمت اور لاگت میں توازن لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پاور سیکٹر میں ٹارگٹڈ سبسڈی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔