اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ٹریل تھری پر جنسی زیادتی کی شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تھانہ کوہسار میں خاتون کی شکایت پر جمعہ کو مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو موبائل فون کے ذریعے رابطہ کر کے خود کو محکمہ تعلیم کا اکاؤنٹنٹ بتانے والے نعمان نامی فرد نے سرکاری ملازمت کی پیشکش کی۔
شکایت کنندہ کے مطابق وہ رقم لے کر اپنے گاؤں سے راولپنڈی پہنچی اور رابطہ کرنے والے شخص سے ملاقات کر کے اسے 30 ہزار روپے ادا کیے۔ باقی 20 ہزار روپے ملازمت ملنے پر ادا کیے جانے طے پائے۔
خاتون کے مطابق ملازمت کا جھانسہ دینے والے نے اسے انٹرویو کرنے والے افسر سے ملاقات کی پیشکش کی تاکہ انٹرویو کے دوران سہولت رہے۔
اس مقصد کے لیے خاتون کو ٹریل تھری پر لے جانے والے نعمان نامی شخص نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور کسی کو اطلاع دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
اسلام آباد کے ٹریل تھری پر جنسی زیادتی کا واقعہ، ایف آئی آر درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔