Thursday, October 17, 2024
ہومٹاپ سٹوریپاکستان کے سیاسی معاملات سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں ، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان کے سیاسی معاملات سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں ، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (سب نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاسی معاملات کا امریکا سےکوئی تعلق نہیں ہے۔
میڈیا بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ تمام حکومتیں صحافیوں اور میڈیا کے کردار کا احترام کریں، جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا اہم کردار ہے، لہٰذا صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے۔
ترجمان امریکی خارجہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کے لئے ہے، پاکستانی عوام نے آئین کے مطابق خود فیصلے کرنے ہیں، پاکستانی سیاسی معاملات کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔