Wednesday, October 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزنفرت پھیلانے کا الزام:شعیب شیخ اور سمیع ابراہیم پر مقدمہ درج

نفرت پھیلانے کا الزام:شعیب شیخ اور سمیع ابراہیم پر مقدمہ درج

اسلام آباد(سب نیوز ) بول نیوز کے مالک شعیب شیخ اور صدر سمیع ابراہیم کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کر لی گئی، مقدمہ شہری عارف اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا،متن کے مطابق ملزمان منظم سازش کے تحت ملک میں بدامنی اور دہشتگردی پھیلا رہے ہیں، ملزمان ملک میں خانہ جنگی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کو بھڑکا رہے ہیں، ملزمان اپنے پروگرامز اور ویڈیو پیغامات کے ذریعے دہشتگردی کے عوامل کو فروغ دے رہے ہیں، ملزمان اپنے پیغامات کے ذریعے حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت، بغاوت اور دشمنی پھیلا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔