Wednesday, October 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں کل نیب اسلام آباد طلب

چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں کل نیب اسلام آباد طلب

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نیب نے چیئرمین تحریک انصاف کوتوشہ خانہ کیس میں انکوائری کیلئے کل طلب کر لیا۔طلبی کے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم اسلام آباد میلوڈی آفس میں دن 11 بجے طلب کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے فئیر پرائس تجزیہ کرائے بغیرتحائف اپنے پاس رکھے،آپ بطوروزیراعظم تحائف کی قیمت کاتخمینہ لگانے کے عمل پراثراندازہوئے۔ نیب نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ نے تحفے میں ملے ریاستی اثاثے فروخت بھی کئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔