Wednesday, October 16, 2024
ہومUncategorizedسمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی گجرات سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی گجرات سے ٹکرا گیا

گجرات:کیٹیگری تھری کاسمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی شہرگجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات میں سوراشٹرا اور کچ کے ساحلی اضلاع میں طوفان کیلینڈ فال کا عمل شروع ہوگیا ہے،سوراشٹرا اور کچ کیلئے ریڈ الرٹ اورراجستھان کیکئی اضلاع کیلئے یلو اینڈ اورنج الرٹ جاری کیاگیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوارکا میں طوفانی ہوائیںدرخت اکھڑگئے اوراشتہاری بورڈ گر گئے۔ طوفان سے نمٹنے کیلئے اسپیشل فورسز، ریسکیو ٹیمیوں کے ساتھ بھارتی افواج بھی مستعد ہے ، اور طوفان سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق کچ، جام نگر،موربی،راجکوٹ،دوارکا، جوناگڑھ، پوربندراور گیرسومناتھ سیایک لاکھ لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، بندرگاہیں بند ہیں، پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں۔ ویسٹرن ریلویز کا کہنا ہے چھیانوے کے قریب مسافر ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں ۔ اور اس کے علاوہ گجرات کے دو مشہورمندروں، سومناتھ اوردوارکادش کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔