Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوززرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، پاکستان کے مجموعی ذخائر کتنے ہو گئے؟

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، پاکستان کے مجموعی ذخائر کتنے ہو گئے؟

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر چار ارب ڈالر سے زائد ہو گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 9 جون کو ختم ہوئے ہفتے میں بینک دولت پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔اس سے قبل 2 جون کو جاری کئے گئے اعداد میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 ارب 91 کروڑ ڈالر تھے جو دوبارہ 4 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 6 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 35 کروڑ ڈالر ہیں۔ اس کمی بیشی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 34 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔