Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزسابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرلی

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرلی

لاہور: سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کرلی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے 55 سال پہلے بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی جوکہ گم ہوگئی تھی، قائد مسلم لیگ(ن) نے 1968 میں جی سی یونیورسٹی سے بی اے کا امتحان پاس کیا۔

ڈگری گم ہونے کی صورت میں 7 جون 2023 کو ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کیلئے مقررہ رقم بینک میں جمع کروائی گئی، نواز شریف کے مشیر نے اتھارٹی لیٹر دکھا کر خود ڈگری حاصل کر لی ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکومنٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے 1968 میں بی اے کا امتحان 340 نمبروں کے ساتھ پاس کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔