Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے حافظ منصب اعوان کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

پی ٹی آئی کے حافظ منصب اعوان کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

لاہور:تحریک انصاف کے پی پی151 لاہور سے ٹکٹ ہولڈر حافظ منصب اعوان نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ۔اپنے ویڈیو پیغام میں حافظ منصب اعوان نے کہا کہ ہمارے خاندان نے اس ملک کے لیئے بہت قربانیاں دیں۔ ہم اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ حافظ منصب اعوان نے کہا کہ موجودہ حالات میں تحریک انصاف کی منفی سیاست کا حصہ نہیں رہ سکتے ، 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت اور پارٹی کو خیر آباد کہتا ہوں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔