اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مون سون سیزن کے دوران ڈینگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ضلعی محکمہ صحت نیاسلام آباد میں ڈینگی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ عوام مچھروں سے بچنے کیلئے احتیاتی تدابیرپرعمل کریں۔ ایڈوائزری کے مطابق شہری گھروں اورآس پاس مچھروں کی افزائش گاہوں کوختم کریں، اور مچھرسے بچنے کیلئے لوشن کا استعمال کریں۔
مون سون سیزن کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی پھیلنے کاخدشہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔