Wednesday, January 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزفواد چوہدری کی چوہدری سرور سے ملاقات اور ق لیگ میں شمولیت کی خبروں کی تردید

فواد چوہدری کی چوہدری سرور سے ملاقات اور ق لیگ میں شمولیت کی خبروں کی تردید

لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ق لیگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور 9 مئی کے بعد کی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں فواد چوہدری کی ق لیگ میں شمولیت سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ چوہدری محمد سرور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی ق لیگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے راہیں جدا کرلیں تھیں اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔