Tuesday, July 8, 2025
ہومبریکنگ نیوزبلاول بھٹو کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت، بھارتی وزیرِ خارجہ کا خیرمقدم

بلاول بھٹو کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت، بھارتی وزیرِ خارجہ کا خیرمقدم

گووا: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی شہر گوا میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے۔
اس موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اجلاس میں خیر مقدم کیا۔
قبل ازیں گووا میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں، مستقبل میں ترقی کے وژن، اصلاحات کا عمل زیرِ بحث آیا۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ شنگھائی تعاون تنظیم کی قیادت کے مینڈیٹ کی تکمیل کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔