لاہور (سب نیوز )ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی میں کمی لانے کے مشن کے دوران چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی متعدد رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔دورہ لاہور کے دوران صادق سنجرانی نے حکومتی اور اپوزیشن قائدین کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں
چیئر مین سینیٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، پی ٹی آئی کے منحرف سینئر رہنما جہانگیر ترین سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ اس دوران منظور کاکڑ، عبدالقادر اور پرنس عمر احمد زئی بھی موجود تھے۔ملاقاتوں کے دوران سیاسی رہنماوں سے مختلف امور پر باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے ملکی سیاسی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی ہم آہنگی کے لئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔