اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق امجد خان نیازی کو تھانہ رمنا منتقل کردیا گیا ہے۔
امجد خان نیازی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہیں اور میانوالی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔پولیس نے امجد خان نیازی کوعمران خان کی گاڑی کے آگے سے گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے کیے جانے والے پتھرا ئوسے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین نے 25 سے زائد موٹر سائیکل اور گاڑیاں جلادیں۔پولیس کی بم ڈسپوزل وین کو بھی توڑ پھوڑ کے بعد نذرآتش کر دیا گیا۔پولیس مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی،درختوں کو بھی آگ لگا دی۔مظاہرین کی طرف سے پولیس پر آنسوگیس شیلز چلائے گئے۔