Tuesday, February 4, 2025
ہومتازہ ترینپیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )نے پارٹی ٹکٹوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔
پارٹی ٹکٹوں کے لئے درخواستیں سابق صدر آصف علی زرداری کے نام بھیجی جائیں گی، امیدوار درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور رابطہ نمبر لکھ کر بھیجیں گے۔
قومی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے لئے 40 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے لئے 30 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تمام درخواستیں 8 مارچ تک پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ 158 سی ماڈل ٹان لاہور کو بھجوانے کی ڈیڈ لائن ہے۔
قبل ازیں درخواستیں جمع کرانے والے امیدواران کو نئی درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔