Tuesday, February 4, 2025
ہومتازہ ترینپشاور ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا

پشاور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممبران کی جانب سے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مختصر فیصلے جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کیا جاتا ہے۔
مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، اسپیکر 7 مارچ تک اپنے کمنٹس جمع کرائیں۔
پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین ہائی کورٹس نے ضمنی الیکشن شیڈول کو معطل کیا، دیگر سیاسی پارٹیوں نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔
عدالت نے مختصر فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔