Monday, December 23, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، سردار خان زمری ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ تعینات

سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، سردار خان زمری ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ تعینات

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، سردار خان زمری ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ تعینات ،ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ حبیب اللہ شیخ سے ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا اضافی چارج واپس لے کرڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

سی ڈی اے کی طرف سے تمام تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔جس کے مطابق گریڈ 19کے ڈائریکٹر سول سردار خان زمری کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں انہیں ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ حبیب اللہ شیخ سے ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا اضافی چارج واپس لے کر انہیںڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی دائریکٹرای اینڈ ایم محمد ایاز خان سے ڈائریکٹر بی ڈبلیو ایم کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد نذیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ آئی 12کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔