ریاض (سب نیوز)سعودی عرب کی شہری ہوابازی کے منتظم ادارے نے پالتو جانوروں کے ساتھ سفر کے لئے نئے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی سول ایوی ایشن (گاکا)نے مسافروں کو اپنے ہمراہ پالتو جانور سعودی عرب لیجانے کے حوالے سے نیا طریقہ کار وضع کردیا۔اس حوالے سے گاکا نے سعودی عرب میں فضائی آپریشنز چلانے والی تمام ایئر لائنز کو واضح طور پر ہدایات جاری کردی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق تمام ایئرلائنز اپنے مسافروں کے ساتھ پالتو جانور کی موجودگی کی پیشگی اطلاع دینے کی پابندی ہوں گی۔سعودی حکام کی اجازت کے بغیر کوئی بھی مسافر اپنے ساتھ پالتو جانور نہیں لاسکتا، کسی مسافر یا فضائی کمپنی نے بغیر پرمٹ جانوروں کی سعودی عرب آمد یا روانگی کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔