Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزجنرل باجوہ ایک اور توسیع مانگ رہے تھے،نواز شریف نے مزاحمت کی:شاہد خاقان عباسی

جنرل باجوہ ایک اور توسیع مانگ رہے تھے،نواز شریف نے مزاحمت کی:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ موجودہ حکومت سے ایک اور ایکسٹینشن مانگ رہے تھے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ن لیگ سمیت کئی پارٹیوں میں بہت سارے لوگ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے حق میں تھے، صرف ایک شخص ایکسٹینشن نہ دینے کے لیے بالکل یکسو تھا اور وہ نواز شریف تھا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا وہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں ہیں، عمران خان کے خلاف کیسز چلائیں، ثبوت ہیں تو سزا بھی دلوائیں لیکن اس سے پہلے گرفتاری دانش مندی نہیں ہو گی۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے، وفاقی وزرا جو بھی کہیں آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔