Monday, June 30, 2025
ہومپاکستان’’ہمت ہے تو گرفتار کرکے دکھاؤ‘‘

’’ہمت ہے تو گرفتار کرکے دکھاؤ‘‘

اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد پولیس میں ہمت ہے تو گرفتار کر کے دکھائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین عدالتی احکامات کی جتنی پیروی کرتے ہیں پوری قوم جانتی ہے.انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے قوم کو اپنے حقوق خود ہی چھیننا ہوں گے. حقیقی آزادی کے لیے ہر قیمت چکانے کے لیے ہم تیار ہیں۔

عدالتوں کی جانب سے عمران خان کی ضمانتیں خارج ہونے پر ان کی گرفتاری کے امکان پرکارکنان لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں، زمان پارک میں خواتین اور مرد کارکنان عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ پیدا ہوتے ہی رہنماوں کی کال پربڑی تعداد میں اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔