اسلام آباد(سب نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔
ماہر قانون اور سابق صدر سپریم کورٹ بار یاسین آزاد کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے ضمانت خارج ہونے کے بعد عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ہے ۔
عمران خان کے پاس اب آپشن ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرسکتے ہیں اور وہ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے سکتے ہیں جس میں وہ حفاظتی ضمانت کے بعد اے ٹی سی میں پیش ہوسکتے ہیں، بصورت دیگر انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
ماہر قانون کے مطابق عمران خان اگر اس فیصلے کے بعد کوئی ریلیف حاصل نہیں کرتے تو پولیس کے پاس انہیں گرفتار کرنے کا آپشن ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان حفاظتی ضمانت کے بغیر انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے تو انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جائے گا۔
ضمانت خارج ہوتے ہی عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اہم خبر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔