Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومدنیاڈاکیومنٹری نشر کرنے کا معاملہ،مودی سرکار انتقام کی آگ میں بی بی سی پر ٹوٹ پڑی

ڈاکیومنٹری نشر کرنے کا معاملہ،مودی سرکار انتقام کی آگ میں بی بی سی پر ٹوٹ پڑی

بھارتی حکومت کیخلاف ڈاکیومنٹری نشر کرنے کا معاملہ،مودی سرکار انتقام کی آگ میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر ٹوٹ پڑی۔ بھارتی انکم ٹیکس حکام کے دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے جہاںدہلی میں چھاپوں کے دوران ملازمین سے موبائل فونز ضبط کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سرکار انتقام کی آگ میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر ٹوٹ پڑی،بھارتی انکم ٹیکس حکام کے دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے،دہلی میں چھاپوں کے دوران ملازمین سے موبائل فونز ضبط کر لئے گئے،ممبئی میں چھاپوں کے دوران خواتین کو ہراساں کیا گیااور ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔ مودی سرکار کے آزادیِ صحافت پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں ۔ غیر جانبدار صحافت اور آزاد میڈیا مودی سرکار کے فاشزم کی بھینٹ چڑ ھ گیا۔این ڈی ٹی وی کے بعد بی بی سی بھی مودی سرکار کے زیرِ عتاب ہیں۔مودی مخالف ڈاکومنٹری نشر کرنے پر بھارتی حکومت نے بی بی سی کو انتقام کا نشانہ بنا ڈالا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔