Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزگھی، تیل، بسکٹ بچوں کے کھلونے اور ٹافیوں تک ہر چیز مہنگی کردی گئی

گھی، تیل، بسکٹ بچوں کے کھلونے اور ٹافیوں تک ہر چیز مہنگی کردی گئی

اسلام آباد(سب نیوز)ایف بی آر نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا، سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور گیجٹس پر سیلز ٹیکس 18 فیصد ،موبائل، اسمارٹ فونز، آئی پوڈز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد ،سینکڑوں الیکٹرونکس پر سیلز ٹیکس 18 فیصد ،ٹی وی، ایل ای ڈی اور ایل سی ڈی سیلز ٹیکس 18 فیصد ،جوسر، بلینڈرز، شیکرز اور دیگر الیکٹرنکس مشینری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد جبکہ گاڑیوں کے شیمپو، گاڑی چمکانے کی کریم اور دیگر سامان پر سیلز ٹیکس 18 ،فیوم اور برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصداضافہ کردیا گیا۔تمام اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردی گئی،
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبے میں بند تمام اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا، خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی، نوڈلز سب مہنگے،بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں سب ہر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ،خواتین کے لیے میک اپ کا سامان، مسکارے، کہ اسٹک، سب پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا،شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا،ہیئر کلر، ہیئر ریموو کریم، ہیئر جیل اور ہیئر سیرم پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ،شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔