Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانترکیہ اور شام میں زلزلہ، ذلفی بخاری کا عمران خان کی ہدایت پر تعزیتی دورہ

ترکیہ اور شام میں زلزلہ، ذلفی بخاری کا عمران خان کی ہدایت پر تعزیتی دورہ

اسلام آباد(سب نیوز)ترکیہ و شام میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریاں ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ترکیہ اور شام کی حکومتوں، عوام سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات پر مرکزی رہنما سید ذوالفقار عباس بخاری (زلفی بخاری)نے ترکیہ اور شام کے سفارتخانوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ اور شام کے سفرا سے خصوصی ملاقاتیں کیں ۔
زلفی بخاری نے ترکیہ اور شام کے سفرا کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خصوصی پیغامات پہنچائے ۔
زلفی بخاری نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں پر پوری قوم،خصوصا تحریک انصاف کے چیئرمین، قیادت اور کارکنان رنجیدہ ہیں، زلزلے کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان نہایت افسوسناک اور باعثِ رنج ہے، کرب اور صدمات کے ان لمحات میں ترکیہ و شام کی حکومتوں، دونوں ممالک کے عوام سے دلی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،
زلفی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف خصوصا چیئرمین عمران خان ترکیہ و شام سے دوطرفہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مصیبت میں گھِرے اپنے بھائیوں کی ہرممکن مدد کیلئے تیار ہیں، زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ترکیہ و شام کے شہریوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں بچائے جانے والے زخمیوں کی سلامتی و شفایابی کیلئے بھی دعا گو ہیں، ترکیہ و شام کے سفارتخانوں کے دورے کے موقع پر زلفی بخاری نے مہمانوں کے دفتر میں تعزیتی تاثرات بھی قلمبند کئے ۔
تعزیتی پیغام بھجوانے اور ترک و شام کے عوام سے یکجہتی کے اظہار پر ترکیہ و شام کے سفرا کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔