Tuesday, July 8, 2025
ہومکھیلشاداب کا ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح، تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

شاداب کا ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح، تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

پاکستان کے آل راونڈر شاداب خان کا نکاح ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہونے کے بعد تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
23 جنوری کی شب شاداب خان نے اپنے نکاح کی اطلاع مداحوں کو ٹوئٹر پر دی جس میں انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں۔
شاداب نے مزاحیہ انداز میں آخر میں یہ بھی لکھا کہ ہاں اگر کوئی سلامی بھیجنا چاہتا ہے تو میں اسے اکاونٹ نمبر بھیج دوں گا۔
اسی سلسلے میں ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے شاداب خان کو مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اب کرکٹر کے نکاح کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان نے آف وائٹ کرتا اور پاجامہ پہن رکھا ہے، اور اس کے اوپر سیاہ رنگ کی واسکٹ پہنی ہے جب کہ دلہن کے والد یعنی ثقلین مشتاق نے شلوار قمیض پر نیلی رنگ کی واسکٹ زیب تن کی ہے۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔