Friday, February 7, 2025
ہومپاکستانسی ڈی اے کی سفارش پر اسلام آباد زون 3 کو ریگولیٹ کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو موصول

سی ڈی اے کی سفارش پر اسلام آباد زون 3 کو ریگولیٹ کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو موصول

اسلام آبا د(سب نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے زون 3 کو ریگولیٹ کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو موصول ہو گئی ہے ،سمری سی ڈی اے کی سفارش پر وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو ارسال کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق دسمبر میں اسلام آباد زون 3ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کے لیے 2 تجاوز پیش کی گئیں، وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ زون 3ریگولیشن کیلئے سی ڈی اے کی تجاویز منظور کی جائیں، تجاویز منظو رنہ کرنے پر کابینہ ہائیکورٹ جج پر مشتمل کمیشن تشکیل دے۔

سمری میں زون کا سروے کرانے، دیہاتوں کو ماڈل ویلج میں بدلنے کی تجاویز بھی شامل ہیں، مارگلہ نیشنل پارک، حساس تنصیبات ، نجی و سرکاری زمین حد بندی کی تجاویز بھی شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی 19 دسمبر کو ارسال کی گئی سمری ایک ماہ بعد کابینہ کو موصول ہوئی ،سی ڈی اے کی سمری پر وزارت داخلہ میں نظر ثانی کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔