الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنیکا فیصلہ کیا ہے ،ضلعی دفاترمیں انٹرنیٹ اور دیگر مسائل جاننے کیلئے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جدید ٹیکنالوجی سے نتائج موصول ہونے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی سی ایل کی خدمات حاصل کرلیں۔ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں انٹرنیٹ اور دیگر مسائل کو جاننے کے لیے سروے کا آغاز کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنز کے دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی کو انسٹال کیا جائے گا جبکہ ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں الیکٹرول سسٹم اپ گریڈ اور انٹر نیٹ تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنرز کو پی ٹی سی ایل کی ٹیموں سے مکمل تعاون کی ہدایات کی گئی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی نتائج بروقت کرنے میں مدد ملے گی۔الیکشن کمیشن نے خط کی کاپی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قائم دفاتر کو بھی بھجوا دی ہے۔
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔