وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
لاہور زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ فرحان خان کو بھارتی ایجنٹ سمجھ کر الٹا کرکے زخمی کیا، محب وطن پاکستانی کا قصورکیا ہے؟ پوری قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے پرویزالہی کی فیملی کو نوفلائی لسٹ میں شامل کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی، حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہو گی، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں، وفاقی وزرا کو منہ کی کھانا پڑے گی۔وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا تھاکہ فرحان خان پر تشدد ہویا بندیاٹھانے کی سیاست، میں انتقام پریقین نہیں رکھتا، شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کی ہر سازش ناکام ہوگی، ناکامیاں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کا مقدر بن چکیں، وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔
پرویز الٰہی کی عمران خان سے ملاقات ،اعتماد کے ووٹ پر مشاورت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔