Saturday, July 27, 2024
ہومدنیاچین، کامریڈ جیانگ زے من کی یادمیں تعزیتی تقریب کا انعقاد

چین، کامریڈ جیانگ زے من کی یادمیں تعزیتی تقریب کا انعقاد

چینی صدر کی جا نب سے تعزیتی کلمات کا اظہار
بیجنگ :

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی ، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی ، اسٹیٹ کونسل ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی ، اور مرکزی فوجی کمیشن نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چین کے سابق صدر آنجہانی جیانگ زے من کےلیےایک تعزیتی تقریب منعقد کی جس میں شرکا نے تین منٹ کی خاموشی اختیار کی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چینی رہنما شی جن پھنگ نے اس موقع پر تعزیتی کلمات کا اظہار کیا۔اسی روزکامریڈ جیانگ زے من کی آخری رسومات کی کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تمام عالمی رہنماؤں و دوستوں کی جانب سے جیانگ زے من کے انتقال پر اظہار تعزیت پر پرخلوص شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔