Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانغیر قانونی اشتہاری سرگرمیوں کیخلاف آپریشن ،ایڈمنسٹریٹر اسلام آبادکا مشترکہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

غیر قانونی اشتہاری سرگرمیوں کیخلاف آپریشن ،ایڈمنسٹریٹر اسلام آبادکا مشترکہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اشتہاری سرگرمیوں کا معاملہ، ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے غیر قانونی بل بورڈز اور مارکیٹوں میں مشترکہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا، چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے بھی سی ڈی اے اور ڈی ایم اے کو ایک دوسرے سے تعاون کی ہدایت کی، اعلی حکام کی ہدایت پر میونسپل ایڈمنسٹریشن نے پی ڈبلیو ڈی کالونی،ترنول ، جی سیون، جی ایٹ مرکز، جی نائن کراچی کمپنی، جی ٹین اور جی الیون میں بھی آپریشن کیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد نے کہا کہ شہر کے تمام تجارتی مراکز میں غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے آپریشن جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔