Friday, March 29, 2024
ہومکھیلسریش رائنا کی نگاہ ایل ایل سی ماسٹرز ٹرافی پر

سریش رائنا کی نگاہ ایل ایل سی ماسٹرز ٹرافی پر

دوحہ قطر (سپورٹس رپورٹر) سکائی نیٹ ایل ایل سی ماسٹرز اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ انڈیا مہاراجہ دوبار جیت کے قریب پہنچے اور ایک بار دکھایا کہ وہ کیا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم 15 مارچ 2023 کو ورلڈ جائنٹس کے ہاتھوں شکست کے بعد مہاراجہ کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا ایک موقع ہے جس میں ایشیا لائنز کے ساتھ ایلیمنیٹر میچ کھلیں گے۔ سریش رائنا بہترین بھارتی ٹی 20 کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو انڈیا مہاراجہ کی طرف سے کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ، اپنی کارکردگی سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔ ورلڈ جائنٹس کے خلاف میچ میں کارکردگی بارے میں بات کرتے ہوئے سریش نے کہا کہ ” مجھے لگتا ہے کہ ہم پاور پلے میں اچھی بولنگ نہیں کرسکے، لیکن ہم نے بعد میں بہت زبردست واپسی کی شاید، میں کہوں گا کہ ہم مزید رنز بناسکتے تھے ہم 15-20 رنز کم اسکور کئے وکٹ کافی سست تھی اور بلے بازوں کے لیے کھیلنا مشکل تھا تاہم ہمیں اگلے میچ میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اب ہمارے پاس ایک موقع ہے یہ آخری موقع ہے اگر ہم جیت گئے تو ہم کوالیفائی کریں۔ ایل ایل سی ماسٹرز سے وابستگی بارے رائنا نے کہا کہ ایل ایل سی ماسٹرز نے ہمارے جس طرح مہمان نوازی کی وہ بہت خوشگوار اور قابل ستائش ہے۔ ہم لطف اندوز ہورہے ہیں اور اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں ان میں ورلڈکپ جیتنے والے ، ون ڈے ، ٹیسٹ میچ اور یہاں تک آئی پی ایل کھیلنے والے بھی شامل ہیں۔ ایک طرح سے ہم لیجنڈز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ یہ اس وقت کی یادیں تازہ کررہا ہے جب ہم ایک ساتھ کھیل رہے تھے اور ہر کوئی خود سے لطف اندوزہورہا ہے. ایل ایل سی ماسٹرز کا پورا مقصد زیادہ سے زیادہ وقت ایک ساتھ کھیلنا اور شائقین کو تفریح فراہم کرنا ہے۔