Saturday, July 27, 2024
ہومدنیاسی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس


بیجنگ (نیوزڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے  ایک اجلاس بلایا جس میں معاشی کام کا تجزیہ اور مطالعہ کیا گیا، سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور ریاستی نگرانی کمیشن کی ورک رپورٹ کی  سماعت کی گئی، 2024 میں انسداد بدعنوانی کے کام کا بندو بست کیا گیا  اور “کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ڈسپلنری ایکشن پر ضوابط” کا جائزہ لیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سال کووڈ  کی وبا پر  کنٹرول کے بعد معاشی بحالی اور ترقی کا سال ہے۔ شی جن پھنگ کے ساتھ پارٹی کی مرکزی کمیٹی  کی رہنمائی میں ملک بھر میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں نے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے، داخلی مشکلات پر قابو پانے، داخلی طلب کو بڑھانے، ڈھانچے کو بہتر بنانے، اعتماد کو فروغ دینے، خطرات کو حل کرنے میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین کی معیشت میں اچھی طرح سے بہتری آئی ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو  فروغ دیا گیا ہے، جدید صنعتی نظام کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، اصلاحات اور کھلے پن کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آئندہ سال کے معاشی کاموں کے سلسلے میں  ہمیں نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کو رہنما کے طور پر لینا ہوگا، استحکام برقرار رکھتے ہوئے ترقی کے حصول کی کوشش کرنی ہوگی ۔اس کے ساتھ  نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ  کیا جائے ، نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو تیز کیا جائے ، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے، اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر گہرا کیا جائے، اعلیٰ سطحی سائنسی اور تکنیکی  خود انحصاری کو فروغ دیا جائے، میکرو اکنامک ریگولیشن اور کنٹرول میں اضافہ کیا جائے، گھریلو طلب کی توسیع اور رسد کی طرف ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو گہرا کیا جائے، نئی شہرکاری اور دیہی علاقوں کی جامع بحالی کو مربوط کیا جائے، اعلیٰ معیار کی ترقی اور  سلامتی کو مربوط کیا جائے، اور معاشی قوت کو مؤثر طریقے سے بڑھایا جائے ، خطرات کو  حل کیا جائے۔ ہم معاشی بحالی کے مثبت رجحان کو مستحکم کریں گے، معیشت کے معیار اور معقول ترقی  کو فروغ دینا جاری رکھیں گے، لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود کو بہتر بنائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔