Sunday, September 29, 2024
ہومبریکنگ نیوزایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج نےعہدے کا چارج چھوڑ دیا

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج نےعہدے کا چارج چھوڑ دیا

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج ناصر جاوید رانا نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 3 سال کا ڈیپوٹیشن پریڈ مکمل ہونے پر عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ ناصر جاوید کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس مل گئیں۔ جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں صدرمملکت آصف زرداری، نواز شریف سمیت دیگر اہم کیسز زیر سماعت ہیں۔
جج ناصر جاوید رانا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کررہے تھے۔
جج ناصر جاوید رانا کی جگہ اب احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد علی وڑائچ 190ملین پائونڈ کیس کی سماعت کریں گے ۔جج محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر ایک کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
جج محمد علی وڑائچ کو 3 ماہ کیلئے احتساب عدالت نمبر ایک کا اضافی چار سونپا گیا ہے،
وزارت قانون و انصاف نے جج محمد علی وڑائچ کو اضافی چارج سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
جج ناصر جاوید رانا کا ڈیپوٹیشن پیریڈ مکمل ہونے پر جج احتساب عدالت نمبر ایک کا عہدہ خالی ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔