Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانریٹائرڈ سرکاری و صنعتی ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا جائے ،چوہدری یٰسین

ریٹائرڈ سرکاری و صنعتی ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا جائے ،چوہدری یٰسین

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین ،صدر چوہدری نسیم اقبال ،چیئرمین ماماعبدالسلام بلوچ و دیگر رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک میں کورونا کی لہر ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی وجہ سے غریب محنت کش طبقہ اور صنعتی مزدوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور سب سے زیادہ یہی طبقہ اس وباء سے متاثر ہو رہاہے، رمضان المبارک کا مہینہ قریب آچکا ہے لہذا وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ہمارامطالبہ ہے کہ صنعتی و تجارتی مزدوروں اور عام محنت کش طبقے کے لیے ریلیف فراہم کیا جائے اور رمضان المبارک کے مہینے میں ان کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ عام محنت کش طبقے کی مشکلات میں کچھ کمی واقع ہو سکے ،وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے مسلسل احتجاج کے بعد پچیس فی صدتنخواہوں میںاضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے لیکن صنعتی و تجارتی مزدوروں ،پینشن یافتہ ریٹائرڈملازمین اور ورکرزکو اس میں شامل نہیں کیا گیا اور اس نوٹیفکیشن میں صرف سرکاری حاضر ملازمین کو شامل کیا گیا جبکہ صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت کی ہدایت کے باجود اس پر مکمل عمل درآمد نہیں کرسکیں لہذا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافے کے ساتھ تمام صوبوں میں بھی سرکاری ،صنعتی وتجارتی کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ،مہنگائی پر قابو پایا جائے ،سوشل سیکورٹی اور ای اوبی آئی میں تمام مزدوروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے ،ریٹائرڈ صنعتی وتجارتی کارکنوں کو بھی سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت دی جائے ،بلوچستان اور خیبرپختونخواہ لیبر تنظیموں کے مطالبات فوری منظور کیے جائیں،وفاق اور صوبوں میں سرکاری ادارے میں کام کرنے والے تمام ڈیلی ویجز وکنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔