Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپیپلزپارٹی کی ایوان کی کاروائی احسن انداز میں چلانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

پیپلزپارٹی کی ایوان کی کاروائی احسن انداز میں چلانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ،ایوان کا ماحول بہتر بنانے اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال۔اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان کی تکریم اور تقدس کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر کیا جا سکتا ہے،انتخابی اصلاحات وقت کی عین ضرورت ہیں،ایوان کو ہمیشہ اسمبلی قواعد اور ضوابط کے عین مطابق چلایا،حزب اختلاف جلد پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دیں تاکہ اصلاحات پر کام شروع کیا جا سکے، مفاد عامہ کے لیے قانون سازی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو کردار ادا کرنا ہو گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان کی کاروائی احسن انداز میں چلانے کے لیے تعاون کیا جائے گا اور اس ضمن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید نوید قمر کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے، پیپلز پارٹی پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، انتخابی اصلاحات عصر حاضر کا اہم تقاضہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔