Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاناصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ کے لئے جدا ہوگئے، شیخ رشید

اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ کے لئے جدا ہوگئے، شیخ رشید

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں، اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائداعظم پوٹریٹ کی تعمیر نو کی گئی، قائد اعظم یاد گاری پورٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ60 دن کے اندر اندر قائد اعظم کی آرکائیو بنائیں گے، اسلام آباد کے ہرپارک کو پندرہ روزکے بعد رینویٹ کریں گے، شہر کو باغوں اور پارکوں کا شہر بنائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں، اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے، یہ سارے عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوئے اور ٹھس ہو گئے، پی ڈی ایم میں اختلاف اپوزیشن کی نااہلی ہے، اپوزیشن کو کہتے ہیں اب آپ لوگوں سے عمران خان نہیں جانے والا، اسمبلیوں میں آئیں ریفارمزپر بات کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی اسکینڈلز کو شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں اور لاک ڈاون پر این سی او سی کام کررہا ہے، میرا ان سے کوئی کام نہیں، میں اپنی وزارت میں دخل اندازی نہیں کرنے دیتا اور نہ ہی کسی کی وزارت میں دخل اندازی کرتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔