Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینکسانوں کو باردانہ فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، فردوس عاشق

کسانوں کو باردانہ فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، فردوس عاشق

لاہور(آئی پی ایس )معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسانوں کو باردانہ فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، کسان محکمہ خوراک کے دفاتر سے با آسانی باردانہ حاصل کرسکیں گے۔ اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کر دی گئی، اس سال پنجاب حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 3.5 کی بجائے 5 ملین میٹرک ٹن رکھا ہے، باردانہ کے 500 بیگز کیلئے سینٹر انچارج جبکہ 1000 سے زائد بیگز کیلئے ڈائریکٹر فوڈ سے اجازت لینا ہوگی، گزشتہ حکومتوں میں کسان کو اس کی فصل کا معاوضہ بر وقت ادا نہ کیا جاتا تھا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں خریدی گئی زرعی اجناس کا معاوضہ تحریک انصاف حکومت نے دلوایا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ اسی وقت نقد ادا کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔