Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانآئی جی اسلام آباد کا سپر مارکیٹ میں ای ڈیسک کا افتتاح

آئی جی اسلام آباد کا سپر مارکیٹ میں ای ڈیسک کا افتتاح

اسلام آباد(آئی پی ایس ) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سپر مارکیٹ میں ای ڈیسک کا افتتاح کردیا،اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ایس ایس پی آپریشنزڈاکٹر سید مصطفی تنویر ،ایس پی سٹی زون ،علاقہ معززین اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی ،ای ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر آئی جی اسلام آباد نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس خود کار جدید نظام کو متعارف کرانے میں ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور ان کی ٹیم اور آئی ٹی کا بہت بڑا کردار ہے جہنوں نے محنت اورلگن سے اس منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچایا جس سے خراج تحسین کے مستحق ہیں اس نظام سے شہری بغیر کسی ہیومن انٹر ایکشن کے اپنی شکایات کا بروقت اندراج کرسکیں گے،آئی جی نے کہا کہ اسلام آبادپولیس نے پاکستان میں پہلی دفعہ ای ڈیسک سسٹم کو متعارف کرایا ہے ،ای ڈیسک سسٹم کوجدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے ،ای ڈیسک کے ذریعے اسلام آباد سمیت پورے پاکستان کے شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں،اگر کسی شہری کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تواس کو تھانے میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ای پولیس ڈیسک کے تحت اپنی شکایت درج کرانے کے بعد تین سے پا نچ منٹ کے اندر پولیس کا ل سینٹر پرڈیوٹی پر مامور عملہ بذریعہ فون شکایت کنندہ کی دادرسی کے لئے رابطہ کرے گااس سلسلے میں اس کی رہنمائی کی جائے گی،ای پولیس ڈیسک پر کسی بھی پولیس افسر سے ملنے کی بجائے شہری ڈائریکٹ اپنی شکایات درج کریں گے،اس کے علاوہ شکایت کنندہ ای پولیس ڈیسک پر موجودایمرجنسی ٹیلی فون نمبر کے ذریعے بھی پولیس کال سنٹر کو اطلاع دے سکتا ہے ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مستقبل میں بھی ضلع بھر میں مزید ای چوکیاں قائم کی جائیں گی جس کے ذریعے شہری کسی بھی واقعہ کی رپور ٹ اور اپنی رائے کا اظہا ر کر سکیں گے،اپنا اصل شنا ختی کا ر ڈ بار کو ڈ کے سامنے سکین کر یں یا شناختی کار ڈ نمبر شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف شناختی کارڈ نمبرٹا ئپ کریں آپ کا ڈیٹا سسٹم میں آ جا ئے گا، ای پولیس ڈیسک قائم کرنے کا مقصد خود کار نظام کے تحت شہری کسی بھی وقوعے کے متعلق اپنی رپورٹ درج کراسکتے ہیں ،اسلام آ باد پولیس آ پ کی خدمت کے لیے دن رات کو شاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔