9

امریکہ پر افغانستان کی پرامن تعمیر نو کی ناگزیر ذمہ داری ہے،چینی وزارت خا رجہ

امریکہ کی فوجی مداخلت سے افغانستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچا، چین

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ امریکہ پر افغانستان کی پرامن تعمیر نو کی ناگزیر ذمہ داری ہے جسے عالمی برادری پر ڈال کر امریکہ کو بری الذمہ نہیں ہونا چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل مجاہد نے افغانستان میں امریکہ کے داخلے کے بیس سال مکمل ہونے سے متعلق ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کے افغانستان میں داخل ہونے سے کسی بھی قسم کے اچھے نتائج کی بجائے انسانی جانوں اور معیشت کو بے حد نقصان پہنچا ۔
اس حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں چاؤ لی جیان نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ امریکہ کی فوجی مداخلت سے افغانستان کی خودمختاری نیز اقتصادی و سماجی ترقی کو نقصان پہنچا اور انسانی المیہ بھی پیدا ہوا۔افغانستان میں تعمیر نو کے لیے امریکہ کےخصوصی اٹارنی جنرل کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق افغان جنگ سے کل ایک لاکھ سے زائد افغان شہری امریکی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے جب کہ کئی لاکھ زخمی ہوئے اور لاتعداد شہری بے گھر ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں