Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانمجھ سے منسوب لیک ویڈیو جعلی ہے، زبیرعمر

مجھ سے منسوب لیک ویڈیو جعلی ہے، زبیرعمر

کراچی (آئی پی ایس )نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر عمرنے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر اپنے ردعمل میں اسے انتہائی شرم ناک حرکت قرار دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں زبیر عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان سے منسوب لیک ویڈیو جعلی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں ہے، میرے ساتھ ایک جعلی ویڈیو کو منسوب کیا جا رہا ہے۔زبیر عمرنے کہا کہ میں نے اس ملک کیلئے ہمیشہ ایمانداری کیساتھ کام کیا اور اس کی فلاح کیلئے اپنی آواز اٹھاتا رہوں گا لیکن اس ویڈیو کے پیچھے جو بھی عناصر ہیں انہوں نے انتہائی گھٹیا پن کا ثبوت دیا ہے۔خیال رہے کہ یہ ویڈیو گذشتہ روز سے پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور صارفین اس پر تبصرے اور میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی کئی سیاست دانوں کی مبینہ نجی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں۔