Friday, March 29, 2024
ہومدنیاچین اور امریکہ کا دونوں ممالک کے صدور کے مابین ممکنہ ورچوئل ملاقات پر تبادلہ خیال

چین اور امریکہ کا دونوں ممالک کے صدور کے مابین ممکنہ ورچوئل ملاقات پر تبادلہ خیال

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ،مرکزی خارجہ امور کمشن کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جے چھی نے امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی ہے۔فریقین نے چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر جامع ،پرخلوص اور گہرا تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک کے صدور کے درمیان دس ستمبر کو ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا جس کی روشنی میں یانگ جے چھی اور سلیوان نے ملاقات کی ۔ اس دوران رواں سال دونوں صدور کے درمیان ورچوئل ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔