Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستاننیب نیازی گٹھ جوڑ پوری قوم کے سامنے ہے،زیب جعفر

نیب نیازی گٹھ جوڑ پوری قوم کے سامنے ہے،زیب جعفر

اسلام آباد (آئی پی ایس)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ پوری قوم کے سامنے ہے، اپوزیشن کو نشانہ اور عمران نیازی اور اس کے اے ٹی ایمز کو مکمل چھوٹ دی ہوئی ہے، اب عمران نیازی نیب چیئرمین کی توسیع میں اپنی من مانی کرنا چاہ رہا ہے تاکہ وہ اور اس کے دوست ملک کو خاموشی سے لوٹتے رہیں اور اپوزیشن رہنما جیلوں میں رہیں، عمران نیازی سن لے کوئی بھی غیر آئینی و قانونی اقدام اٹھایا تو اپوزیشن بھرپور احتجاج کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔زیب جعفر نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے تین سال میں تمام جمہوری اقدار کو روندا ہے ،قانون سازی پارلیمان میں کرنے کے بجائے صدارتی آرڈیننس کا سہارا لیا جاتا ہے ایسا نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا حق عوامی نمائندوں کے فورم پارلیمنٹ کو ہے، تبدیلی سرکار نیب کو اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کے لیے استعمال کر رہی ہے،حساب دینا پڑے گا۔