Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانپاکستانی قوم اور مسلح افواج کی دفاع وطن کیلئے بے شمار قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جاہیں گی، زرین خان

پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی دفاع وطن کیلئے بے شمار قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جاہیں گی، زرین خان

اسلام آباد ،صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کشمیر زون بریگیڈیئر ریٹائرڈ سردار محمد زرین خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کا چھ ستمبر 1965 کو روایتی دشمن ہندوستان کے خلاف دفاع وطن کیلئے بے شمار قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جاہیں گی
ان کا کہنا تھا کہ پوری قومی اپنے جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، بریگیڈیئر ریٹائرڈ سردار محمد زرین کا کہنا تھا کہ 6 ستمر 1965 کو قوم اور مسلح افواج نے جس مثالی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس کی نظیر نہیں ملتی، پاک فوج نے عوام کی مدد سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا، ان کا کہنا تھا کہ دشمن آج بھی پاکستان میں بدآمنی اور انتشار پھیلانے کے در پے ہے، آج بھی ستمر 1965 والے اتحاد کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کے ازاد کشیر سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ لاکھ سابق فوجی ہمہ وقت وطن عزیز کی خدمت اور دفاع کیلئے تیار ہیں، مادر وطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اس پار کشمیری بھائیوں سے بھر پور یکجہتی کرتے ھوے یقین دلاتے ہیں کہ ہم تحریک ازادی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے آزادی کی تحریک لا تعداد قربانیوں سے عبارت کی ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔