لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے حکومتی آپریشن کے دوران سرگودھا حلقہ پی پی 73بھلوال سے امیدوار پی ٹی آئی چوہدری شعیب احمد بسرا ا اور سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ضلع سرگودھا چوہدری ماجد احمد بسرکارکنوں کے ہمراہ زمان پارک میں موجود رہے،دونوں پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ حلقے سے بڑی تعداد میں کارکن بھی زمان پارک پہنچے اور پولیس کی شیلنگ ،گیس ٹیئرز اور لاٹھی چارچ کا سامنا کیا۔
