Wednesday, April 17, 2024
ہوماوورسیزکیمرج انٹرنیشنل کے امتحانات میں پاکستانی طالبہ کی فزکس میں پہلی پوزیشن

کیمرج انٹرنیشنل کے امتحانات میں پاکستانی طالبہ کی فزکس میں پہلی پوزیشن

ریاض(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں کیمرج انٹرنیشنل کے امتحانات 2022 میں پاکستانی طالبہ نے فزکس کے مضمون میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کیا ہے جبکہ دیگر پاکستانی بچوں نے بھی نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں
سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل سکول کے ہونہار طلباو طالبات نے کیمرج انٹرنیشنل کے اے لیول سالانہ امتحانات 2022 میں بارہ نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں جن میں زینب اویس نے فزکس کے مضمون میں دنیا بھر پہلی جبکہ کیمسٹری کے امتحان میں سعودی عرب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ امامہ تنویر کیمسٹری میں سعودی عرب سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اسی طرح اریبہ مقصود، آمنہ صدیقی ،محمد عفان کاشف ،محمد فیضان ساجد نے انفارمیشن ٹیکنالوجی،کیمسٹری،بیالوجی اور فزکس میں سینٹرل ریجن میں پہلی پہلی پوزیشنز حاصل کیں ہیں جس پر طلباو طالبات نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں کا تسلسل اسی طرح قائم رکھتے ہوئے مستقبل میں سائنس کی دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے جبکہ سکول کے پرنسپل محمد تنویر کا کہنا ہے کہ پاکستانی بچوں بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جنھوں نے اپنی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی سے تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے جس پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اور سکول کے علاوہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔