Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانتبدیلی سرکار نے پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا، زیب جعفر

تبدیلی سرکار نے پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا، زیب جعفر

راولپنڈی،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے تین سالوں میں پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا،عوام ریلیف کو ترس رہے ہیں چینی، آٹے، گھی، دالوں سمیت اشیا خوردونوش کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہیں ،عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیں گے ،عوام اب انکا احتساب کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما زیب جعفر کا کہنا ہے کہ حکومت چلانا عمران نیازی کا کام نہیں وہ صرف یوٹرنز لے اور بڑی بڑی چھوڑ سکتے ہیں الیکٹڈ ہوتے تو انہیں عوام کا خیال ہوتا،عمران نیازی اور اس کی نااہل ٹیم نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ڈالر ایک سو ستر سے اوپر چلا گیا ہے، مہنگائی بڑھے، پٹرول اور بجلی گیس کی قیمتیں بڑھیں تو وزیراعظم چور ہوتا ہے پارلیمنٹ کے سامنے کنٹینر پر کھڑے ہو کر یہ کون کہتا رہا پوری قوم جانتی ہے اب عمران نیازی عوام میں جا کر تو دکھائے، ن لیگ عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کیلیے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آ واز اٹھائے گی عوام آج بھی ن لیگ کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔