Friday, March 29, 2024
ہومدلچسپزیک کنگ ٹک ٹاک پر فالوورز کے لحاظ سے اول نمبر پر

زیک کنگ ٹک ٹاک پر فالوورز کے لحاظ سے اول نمبر پر

اوریگون، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر ایڈٹ شدہ جادوئی اور بصری دھوکے والی ویڈیو بنانے والے زیک کنگ کی کم ازکم ایک ویڈیو تو آپ کی نظروں سے گزری ہوگی،اب وہ ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالوور کے حامل شخص ہیں، ان کی ہر ویڈیو ایک بٹن دباتے ہی پانچ کروڑ 82 لاکھ افراد تک جاپہنچتی ہے۔

یوں ٹک ٹاک پر ان کے 58 ملین سے زائد فالوور ہیں اور دیگر پلیٹ فارمز کو ملاکر یہ تعداد نو کروڑ 20 لاکھ تک جاپہنچتی ہے،اب ٹک ٹاک کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔وہ ویڈیو عکس بندی اور شعبدہ بازی سے ویڈیوز بناتے ہیں۔ ان کی پہلی ویڈیو جیڈآئی کٹنز 2011 میں یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی تھی۔ اس کیبعد انہوں نے مختصر ویڈیو کے ایک پلیٹ فارم وائن کا رخ کیا اور وہاں بھی تیزی سے مقبول ہوئے۔وہ اپنی ویڈیوز میں بیجان اشیا کو جاندار بناتے، شیشہ بند گاڑی میں گھستے، کپڑوں سے زندہ جانور برآمد کرتے نظر آتے ہیں۔ انفرادی مثال کی بنا پر یہ ویڈیو تیزی سے مقبول ہوتی ہیں اور دنیا بھر کے تجارتی اداروں نے بھی انہیں اپنی ویڈیوز میں شامل کیا ہے جن میں ترک ایئرلائن بھی شامل ہے۔ٹک ٹاک پر ان کی ہر پوسٹ کو مجموعی طور پر 15 کروڑ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ ان کی ویڈیوز بنانے کے متعلق ناظرین بہت سے سوالات بھی کرتے ہیں۔ اس کے جواب میں 2009 میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر تدریسی ویڈیویوزکی ابتدا کی تھی تاکہ دوسرے لوگ بھی ایسی ہی ویڈیوز بناسکیں۔ اب تک ہزاروں لوگ ان کے اسباق دیکھ کر ان کی طرح کی ویڈیوز بناچکے ہیں۔