Friday, April 19, 2024
ہومتازہ ترینسابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ ’متعصبانہ‘ جملے پر گرفتار

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ ’متعصبانہ‘ جملے پر گرفتار

نئی دہلی (آئی پی ایس) بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ کو ساتھی کرکٹر یوویندرا چاہل پر ’متعصبانہ‘ جملہ کسنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کی پولیس نے یووراج سنگھ کو گرفتار کرکے چند گھنٹے تفتیش کے بعد عبوری ضمانت پررہا کردیا۔ اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ یووراج سنگھ نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اپنے ساتھی کرکٹر یوویندرا چہل کو ’بھنگی‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا جس کے بعد سابق کرکٹر کے خلاف شکایت وصول ہوئی اور انہیں گرفتارکرلیا گیا تھا۔ اس سے قبل 39 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یورواج سنگھ اپنے ’غیر ارادی تبصرے‘ پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جون 2020 انسٹاگرام کی لائیو ویڈیو میں دیے گئے تبصرے کو ’غلط سمجھا‘ گیا ہریانہ پولیس کے سینئر افسر نے عدالتی حکم پر یورواج سنگھ کی گرفتاری اور اس کی رہائی کا تذکرہ کیا تاہم سابق کرکٹر کی ترجمان نے بتایا کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ یورواج سنگھ کی گرفتار رواں برس فروری میں ہریانہ میں ایک دلت کارکن کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد سامنے آئی ہے۔ شکایت میں سابق کرکٹر کی گرفتاری ، ذات اور قبائل سے متعلق ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کا مقصد امتیازی سلوک کو روکنا ہے۔ عدالت کے حکم پر مقدمے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔